شام کے دارالحکومت کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار مارے گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں تین خود کش بمباروں نے خالد بن ولید اسٹریٹ پر واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔