تازه خبریں

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکام سے رابطے میں ہیں علامہ شبیر میثمی

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکام سے رابطے میں ہیں علامہ شبیر میثمی

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شام میں مقیم پاکستانی جن کی اس وقت حالات کی وجہ سے پاکستان واپسی میں مشکلات ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی ان کی واپسی ممکن بنائی جاسکے