تازه خبریں

شام پر امریکی طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام پر امریکی طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اپنے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، المیادین شہر بر بمباری کی ہے۔ امریکی طیاروں کی بمباری میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ہفتے کے روز بھی امریکی طیاروں نے شام کے شہر رقہ کے رہائشی علاقوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس میں تینتالیس عورتیں اور بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔