شاہ سلمان اور طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کے معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدرطیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے صحافی کے قتل کی تحقیقات میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ صحافی کی موت پر سعودی وضاحت قابل اعتماد ہے۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کامکمل احتساب کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
a