تازه خبریں

شرپسند اور تکفیری دھشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کا فعال کارکن شہید ۔ شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کا میت کے ساتھ دھرنا اور احتجاج

جعفریہ پریس ۔ ابھی کل ہی شرپسند اور تکفیری گروہ کا سرغنہ کو ایک بار پھر قومی قیادت نے گندگی کے ڈھیر پر پھنکا ہی تھا کہ ہزاروں شہدائے ملت جعفریہ کے سفاک قاتلوں نے ایک بار پہر اپنے آباء و اجداد کی کہانی کو زندہ کرتے ہوئے ایک بزدلانہ کاروائی میں قومی پلیٹ فارم اور شہدائے ملت جعفریہ کی تحریک کے فعال کارکنوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح شرپسند اور تکفیری دھشتگردوں نے شہید سید احسان شاہ زیدی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس میں سید احسان شاہ زیدی شدید زخمی ہوگئی مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جالمے اور شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
اس کے بعد شیعہ علماء کونسل فیصل آباد نے شہید کے میت کے ساتھ شدید احتجاج شروع کیا جس میں تنظیمی کارکنان سمیت مومنین نے بھرپور حصہ لیا ۔ شہید کے ورثا اور لواحقین سمیت شیعہ علماء کونسل نے احتجاج کو دھرنے میں بدل دیا اور انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی یہ دھرنا جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق دھرنا رات تک جاری رہا جس میں مختلف تنظیمی عہدیداران اور عمائدین نے خطاب کیا ۔ انتطامیہ نے شرکاء سے مذاکرات میں تمام مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کی امامت میں شہید سید احسان شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور اس کے بعد شہید کو علاقائی قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔
جعفریہ پریس کے رپوٹ کے مطابق شہید سید احسان شاہ زیدی ایک ہی گھرانے کا تیسرا فرد تھا جس کو ان دنوں میں شہید کیا گیا ۔شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور انتظامیہ پاکستان کے شہریوں کو تحفظ دینے میں یکسر ناکام دیکھائی دے رہی ہیں ۔ اس کے بعد علامہ مظہر عباس علوی نے شہید کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔