*شعبئہ ھائے زائرین دفاتر قائد ملت جعفریہ ایران ;عراق اور شام کی جانب سے چہلم سید الشھدا ع کے موقع زائرین کی خدمت پر اجمالی نظر*
1 کوئٹہ,تفتان اور تفتان کوئٹہ کانوائی اور زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے مسلسل رابطے اور زائرین کی رہنمائی
2 زائرین کے عراقی ویزہ کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اور ایران عراقی ویزہ کے حصول کیلئے رہنمائی
3 پاکستانی بسوں کیلئے تیل کی عدم فراہمی اور مشکلات کے سدباب کیلئے اعلی سطحی روابط اور ان کا حل
4 کربلا و نجف میں ہر قسم کی مشکلات کا حل اور زائرین کے ساتھ مکمل تعاون سمیت کربلا میں خمسہ مجالس کاانعقاد
5 عراق میں زائرین کی مشکلات,فوتکی,گم شدگی,پاسپورٹ کا گم ہونا سمیت تمام امور میں رہنمائی اور معاونت حادثات میں فوت ہونے والے زائرین کے کربلا میں قانونی امور اور تدفین تجہیز سید محسن نقوی اور نجف میں فوت ہونے والے زائرین کے تمام امور مولانا ناصر عباس جوادی نے انجام دئے
6 قم المقدسہ میں زائرین کی ہمہ قسم رہنمائی,رہائش کی مشکلات کے حل کیلئے مصلی پر اور مسجدجمکران میں جگہ کی فراہمی کیلئے روابط
7 بعض سالار حضرات کی جانب سے زائرین کیلئے ایجادکردہ مشکلات کاحل
8 فوت شدگان کی تجھیز و تدفین و تکفین کا اہتمام اس وقت تک 9 زائرین کی قم المقدسہ میں تدفین کی جا چکی ہے
9 زائرین کی اخلاقی علمی فقھی عقیدتی اصلاح کیلئے ہر روز حرم حضرت فاطمہ معصومہ س میں مجالس کا اہتمام
10 شب و روز زائرین کی ہمہ قسم رہنمائی کا سلسہ جاری
11 شام میں زائرین سیدہ زینب س کے زائرین کی رہنمائی اور معاونت کیلئے اہتمام اور چھلم کی مناسبت سے حرم سیدہ زینب س میں مجالس عزا کا انعقاد
12 مختلف قافلوں کے ہمراہ تبلیغ ,احکام دینی ,آداب زیارات وغیرہ کیلئے علما و مبلغین کا اعزام
13 اصفھان میں مولانا علی جعفر شمسی نے مختلف قافلوں کی اصفھان میں موجود زیارات کے حوالہ سے رہنمائی کی اور مجالس عزا کا انعقاد کیا
14 دارلتلاوہ میں نماز مغربین کے بعد میڈیکل کیمپ جس میں ڈاکٹر ,لیڈی ڈاکٹر مریض زائرین کا چیک اپ کرتے ہیں اور فری ادویات فراہم کرتے ہیں
دارلتلاوہ حرم میں مجلس کے اختتام پر زائرین محترم کیلئےکھانے کا انتظام
عراق ;ایران ;شام میں کسی مشکل کی صورت میں یا کسی قسم کی رہنمائی کیلئے بغیر کسی معاوضہ کے دفاتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو خدمت کا موقع دیں
*التماس دعا*
*خادمین زائرین سیدناصر عباس انقلابی قم ;مولانا سید موسی رضا نقوی مشھد ,مولاناناصر عباس جوادی نجف,سید محسن نقوی کربلا,مولاناسید عبد العلی شیرازی,مولانا باقر نجفی ,مولانا سید باقر نقوی شام ,مولانا سید علی جعفر شمسی اصفہان*