یوم رحلت بی بی معصومہ س قم کی مناسبت سے بیت النور میں مجلس عزا و جلوس عزاء اور حرم مطھر قم المقدسہ میں مجلس شام غریباں کا انعقاد.
شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر انتظام عشرہ کریمہ اھلبیت س پوری شان و شوکت سے منایا گیا.یوم رحلت بی بی فاطمہ معصومہ س کی مناسبت سے عشرہ کی آخری مجلس عزا کا انعقاد بیت النور (آخری عبادت گاہ بی بی معصومہ س قم) میں کیا گیا. یوم رحلت کی مجلس عزاء سے حجہ الاسلام والمسلمین سیدضیغم عباس رضوی(انڈیا) نے خطاب کیا.جسکے بعد جلوس عزاء برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطھر کریمہ اھلبیت س میں اختتام پذیر ہوا. نماز مغربین کے وقفہ کے بعد دارالتلاوہ حرم مطھر بی بی معصومہ س قم میں شام غریباں کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا. جسمیں حجہ الاسلام مبشر حسن خان صاحب نے خطاب کیا اور مصائب آل محمد ص بیان کرتے ہوئے آئمہ معصومین ع کے حضور پرسہ پیش کیا.بعد ازآن ماتمداری کی گئی اور لنگر حسینی سے پروگرام کا اختتام کیا گیا. عشرہ مجالس عزاء کی نظامت کے فرائض مسؤل شعبہ زائرین قم المقدسہ سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور اراکین شعبہ زائرین نے ادا کیے .آخر میں شعبہ خدمت زائرین قم تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے.اور تا دم مرگ تمام منتظمین کی توفیقات خیر میں اضافہ کی دعا کرتا ہے. منجانب : شعبہ خدمت زائرین دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ