سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس اور پاکستان کی جانب سے میزبانی خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ اجلاس میں مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیری عوام کی داد رسی اور دیگر اہم امور پر بھی پاکستان کی جانب سے قائدانہ کردار ادا کیا جائے گا۔