جعفریہ پریس- گذشتہ روز دھشتگردی کے دلخراش واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی اجتماعی نماز جنازہ شاہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدرعلامہ ارشاد حسین نقوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی- نماز جنازہ میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی رہنما علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر تقوی ،علامہ ریاض حسین حسینی، علامہ سید اسد اقبال زیدی اوردیگر سیاسی ،مذہبی و سماجی شخسیات سمیت ھزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی-
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ لواحقین غم سے نڈھال اپنے پیاروں کی یاد میں روتے اور سینہ کوبی بھی کرتے رہے۔ جعفریہ پریس کے مطابق شیعہ علما کونسل کے وفد سے جماعت اسلامی جیے سندھ اور دیگر تنظیموں کے وفود نے تعزیت پیش کی – شیعہ علما کونسل کے وفد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متولی امام بارگاہ ومسجد کربلائے معلی سے ملاقات کی اوراس دلخراش سانحے پر دلی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت پیش کی-