جعفریہ پریس قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی نے, شہرہ آفاق شخصیت, نابغہ روزگار دانشور, سکالر, مفکر, محقق, انقلاب اسلامی کے مضبوط ستون, سابق صدر, قومی مفادات کونسل کے سابق سربراہ, حضرت آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی طاب ثراہ کی رحلت پر غم و افسوس کا اظہار کیا اور انکے علو درجات کی دعا کی, اور رہبر انقلاب اسلامی آیت الله سید علی خامنائی , و مراجع عظام مدظلہم العالی کی خدمت میں اور لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کی .