تازه خبریں

عالمی وملکی مسائل پرشہیدعلامہ سید ضیا ء الدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا

عالمی وملکی مسائل پرشہیدعلامہ سید ضیا ء الدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا

  عالمی وملکی مسائل پرشہیدعلامہ سید ضیا ء الدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
شہید رضوی نے گلگت  بلتستان کے عوام کے سیاسی، معاشرتی اور سماجی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے، قائد ملت جعفریہ
نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے ، برسی کے موقع پرپیغام
راولپنڈی / اسلام آباد 12   جنوری2024   ٗ (جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی 19   ویں برسی کے موقع  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔شہید رضوی نے گلگت  بلتستان کے عوام کے سیاسی ، معاشرتی  اور سماجی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت  بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاء الدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت  بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی’ ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی ۔