تازه خبریں

شہید علامہ دیدار حسین جلبانی کے سوئم میں شرکت کے لئے علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی سمیت ایس یوسی خیرپور کےکارکنان قافلوں کی صورت میں ٹھری میرواہ روانہ

جعفریہ پریس (خیرپور) – آج ٹھری میرواہ خیرپورمیں شہید علامہ دیدار حسین جلبانی کے سوئم کی مناسبت سے عظیم الشان پروگرام منعقد کیا رہا- جس میں مختلف تنظیموں کے کارکنان سمیت مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان خیرپورکے ضلعی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی اپنی کابینہ کے ہمراہ ٹھری میرواہ روانہ ہو چکے ہیں – اطلاعات کے شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور کے تحصیل صدور بھی اپنی اپنی کابینہ کے ہمراہ شرکت کریں گے جبکہ ضلع بھرکے مختلف شہروں سے شیعہ علماء کونسل کے کارکنان قافلوں کی صورت میں شہید علامہ دیدار حسین جلبانی کے سوئم میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں-