• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

آیت اللہ صافی گلپائیگانی

شیخ الفقہاء آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی خصوصیات

شیخ الفقہا و المجتہدین آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی رضوان اللہ تعالی علیہ کو جو چیزیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں:

 آپ عشق ولایت اہلبیت اطہار علیھم السلام میں ڈوبے رہتے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے سلسلہ سے کسی بھی طرح کی تفریط و توہین کے خلاف ہمیشہ سب سے پہلے کھل کر سامنے آتے ۔عشق اہلبیت اطہار علیھم السلام ہی کی بنیاد پر دنیا بھر میں موجود عاشقان اہلبیت اطہار علیھم السلام سے بے پناہ محبت کرتے۔ ہمیشہ عوام کے مسائل اٹھاتے عوام کی مشکلات سربراہان مملکت تک پہنچاتے اور جہاں بات عوام اور حکومت کی ہوتی اور دونوں آمنے سامنے ہوتے تو ساتھ عوام کا دیتے ۔

 دفاع ولایت اہلبیت اطہار علیھم السلام میں ہمیشہ پیش قدم رہتے برصغیر کے علماء کی اسی لئے زیادہ قدر کرتے کہ انہوں نے جی جان سے دفاع اہلبیت ع کیا اور وہ شخصیتوں کے پیچھے نہ لگ کر حقیقتوں کے پیچھے لگے۔ آپ ولایت کی رائج سیاسی تفسیر سے زیادہ اسکی حقیقی تشریح پر یقین رکھتے “دین میں سیاست” کو مانتے تھے “سیاست میں دین” کو ناقابل برداشت جانتے تھے ۔

 امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو اسلامی نظام کا حقیقی وارث سمجھتے اور بشریت کی نجات کے لئے آپکے وجود نازنین کو آخری امید کے طور پر دیکھتے ہوئے کوشاں رہتے حضرت حجت ع کے سلسلہ سے لوگوں میں بیداری پیدا کریں اس سلسلہ سے آپ نے متعدد کتابیں لکھیں جن میں “منتخب الاثر” جیسی معرکہ الآراء کتاب بھی شامل ہے ۔

 حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور سید الشہدا ع سے خاص عقیدت رکھتے اور ان پر پڑنے والی مصیبتوں کے تذکرے پر زارو زار گریہ فرما تے اگر کوئی بچہ بھی مصائب حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا و سید الشہدا ع بیان کرتا تو اسی طرح روتے جیسے کوئی بڑا اور معروف خطیب بھرے مجمع میں پر درد مصائب پڑھ رہا ہو ۔

سادات کرام سے انسیت رکھتے اگر کوئی ان سے کم سن سید بھی آ جاتا تو احتراما کھڑے ہو جاتے سادات کرام کو لیکر ہمیشہ پر امید رہتے کہ جب تک نسل زہرا سلام اللہ علیہا باقی ہے دنیا جہالت کے اندھیروں میں نہیں ڈوب سکتی۔
مذکورہ بالا اس طرح کی اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جنہوں نے آپ کو اپنے ہم عصر دیگر فقہا و مجتہدین سے ممتاز بنایا کر پیش کیا جو آہستہ آہستہ سامنے آتی رہیں گی اور اس بات کو واضح کرتی رہیں گی کہ آخر آپ کی شخصیت دوسروں سے منفرد کیوں تھی ۔