جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل ضلع گلگت کے صدر شیخ شہادت حسین ساجدی نے ایک گروہ میں شمولیت کی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذ مت کی ہے – صدر شیعہ علما کونسل ضلع گلگت شیخ شہادت حسین ساجدی نے شیخ سلطان حسین صابری جنرل سیکرٹری گلگت، شیخ ناصری سیکرٹری امور تبلیغات، عارف حسین سیکرٹری اطلاعات ، عابد حسین ڈپٹی سیکٹری اطلاعات، مجیب الحسن سیکرٹری مالیات اور دیگرکارکنان جن میں ریاض حسینی، اسمعیل شاہ، فدا علی، سلمان علی، نعیم علی احمد اور سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ایک تنظیمی نشت کا انعقاد کیا – تنظیمی نشت میں شیخ شہادت حسین ساجدی نے ایک گروہ میں شمولیت کی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی تحریک / شیعہ علما کونسل سے اپنی وابستگی کا عزم دھرایا اور کہا کہ مذہب کے نام پر بننے والے گروہوں کو اس قسم کی تہمتیں زیب نہیں دیتیں-جعفریہ پریس کی رپوٹ کے مطابق شیخ شہادت حسین ساجدی نے اس گروہ کے ذمہ دارن سے بھی ٹیلیفونی گفتگو کرتے ہوئے اس طرح کی حرکت اور افوا ہوں کی شدید الفاظ میں مذ مت کی-