جعفریہ پریس کراچی شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے شیخ باقر النمر کی سزا موت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا دہشت گردی کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں اس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی ہوتی ہے اور ریاستی دہشت گردی میں کبھی جنت البقیع کی قبروں کو مسمار کیا جاتا ہے رسول خدا کی جائے پیدائش کو مٹایا جاتا ہے تمام اسلامی آثار قدیمہ کو مٹایا جاتا ہے وہیں پر ایسی شخصیت کو ختم کیا جاتا ہے جو دین کا ستون ہوتے ہیں آج آیت الله شیخ باقر النمر کی شہادت پر میں حضرت امام زمانہ ع مراجع کرام رہبر معظم آیت الله سید علی خامنائی اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام مومنین کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کے شیخ نمر کا خوں رائیگا نہیں جائےگا اس مظلوم اور عظیم انسان کی خدمات سامنے آئےگی اور یہ سعودیہ کے لیے تباہی اور بربادی کا باعث بیں گی خدا ہم سب کو اس ظلم و ستم پر صبر عطا کرے اور ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی ور ظالم کے دشمن رہیں