تازه خبریں

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا

جعفریہ پریس – شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر زیارتی  دورے پرمشہد مقدس پہنچ گئے . جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق علامہ  محمد رمضان توقیر مشہد مقدس میں اپنے قیام کے دوران حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت  کے علاوہ دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا اوردفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد کی  تنظیمی نشست سے خطاب کیا  –
تفصیلات کے مطابق اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے ہوا بعد ازآں نمائندہ قائد و دفتر مشہد مقدس کے مہتمم محترم مولانا وحید علی ساجدی نے ابتدائیہ کلمات میں شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کو مشہد مقدس میں  تشریف آوری پرخوش آمدید کہا اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی فعالیت و کاکردگی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پرعلامہ محمد رمضان توقیر نے دفتر مشہد مقدس کی کارکردگی کو سراہتے  ہوئے کہا کہ دفتر شعبہ مشہد مقدس کی اتنے کم وقت میں بہترین کارکردگی پر مسئول دفتر اور ان کے ساتھیوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں مزید بزرگان کی سرپرستی اور مشوروں کےساتھ اس دفتر کو بہتر فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں دفتر مشہد مقدس کے مہتمم محترم مولانا وحید علی ساجدی ، مولانا عطا محمد باقری( سابقہ صدر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد مقدس ) حجۃ الاسلام السید موسی رضا نقوی(رکن مجلس نظارت ) حجۃ الاسلام فیاض حسین عرفانی ( سابقہ صدر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد مقدس ) حجۃ الاسلام مولانا عبد القیوم سعیدی (سابقہ رکن جعفریہ کونسل شعبہ مشہد مقدس ) آصف رضا سرگانی (آفس سیکریٹری ) اور سعادت توقیر (فرزند ارجمند علامہ محمد رمضان توقیر)  موجود تھے۔۔