شیعہ علماءکونسل پاکستان کا مرکزی تنظیمی اجلاس ،19رکنی مرکزی کابینہ نامزد
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نامزد مرکزی کابینہ سے حلف لے لیا
علامہ سید محمد تقی نقوی سینئر نائب صدر ،علامہ شبیرحسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل ، زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سمیت دیگر مرکزی عہدیدار نامزد
راولپنڈی /اسلام آبا9نومبر 2021ء( جعفریہ پریس ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کی19رکنی مرکزی کابینہ نامزد کرتے ہوئے ان سے حلف لے لیا ۔ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی نامز د کابینہ میں مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں مرکزی نائب صدورعلامہ عارف حسین واحدی ،علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ، علامہ موسیٰ رضا جسکانی،علامہ مظہر عباس علوی، علامہ خورشید انور جوادی ، سید حسنین مہدی رضوی،معظم علی لاشاری بلوچ ایڈووکیٹ ،سید محمود حسین بخاری ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی ، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، سید مصور حسین نقوی، مظفر علی آخونزاد ہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات منور ساجدی اور الطاف عباس کاظمی جبکہ مسﺅل شعبہ تبلیغات علامہ سید اظہر عباس شیرازی شامل ہیں ۔ جامعہ امام صادق اسلام آباد میںحلف بر داری کی منعقدہ پر وقار تقریب کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں شیعہ علماءکونسل پاکستا ن کی نامزد کابینہ کا پہلا رسمی اجلاس منعقد ہواجس میں ملک میں در پیش مسائل پر تفصیلی غورو خوص کیا گیا اور متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی جس کاباضابطہ اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکڑ علامہ شبیر حسن میثمی دیگر مرکزی عہدیداران کے ہمراہ کل ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔


