تازه خبریں

 شیعہ علماءکونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کاقمر زمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

 شیعہ علماءکونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کاقمر زمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

 شیعہ علماءکونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کاقمر زمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت
 

 اسلام آباد18 مئی 2019ء(  جعفریہ پریس  )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قمرزمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے اور انکے دوست کی سڑک حادثہ میں وفات پر اظہار افسوس، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے بھی اظہار تعزیت ، علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں جوان بیٹے کے موت ایک بڑا صدمہ ہے،مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا ۔

گزشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جوانسال صاحبزادے اسامہ قمرزمان اور ان کے دوست حمزہ کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ عارف حسین واحدی نے رہنما پیپلزپارٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جواں سال فرزند کی وفات انتہائی بڑا صدمہ ہے ، ایک والد کےلئے اپنے جوان بیٹے کی موت کسی حادثے سے کم نہیں ہوتی، دکھ کی اس گھڑی میں قمر زمان کائرہ سمیت ان کے خاندان اور حمزہ بٹ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی، انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی۔