تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل اور انجمن حسینہ متولیان کے زیر اہتمام( حسین ؑ سب کا) کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان
شیعہ علماء کونسل اور انجمن حسینہ متولیان کے زیر اہتمام( حسین ؑ سب کا) کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر اور مہمان خصوصی علی امین گنڈہ پور (ریوینو منسٹر kpk )تھے ۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب میں کہا کہ ہم سب مسلمان ایک ہیں ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان کے امن کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہو گا۔ اور ہمیں بھی چاہیے کہ ممبر رسول ؐ پر ایسی گفتگوں نہیں ہونی چاہیے جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو۔ جس سے ایک دوسرے کے درمیان نفرت پھیلے۔یہ متولی حضرات کی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کو نا بلایا جائے جو آپس میں نفرت کا بیج بوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو گا کیونکہ اس وقت پوری ملت پاکستان دوست دشمن کو پہچان چکے ہیں ۔ بیرونی طاقتوں خصوصاً امریکہ کی بالا دستی کو نا فقط عوام پاکستان بلکہ نحکومت پاکستان نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔ اس وقت عوام محسوس کر رہے ہیں کہ نپولیس امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ۔ لوگوں کا اعتماد سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ پر بڑھ رہا ہے اورپاکستان کے تمام ادارے پولیس ،آرمی اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھ چکا ہے ۔ ایسی صورت حال میں کوئی بھی اسلام و پاکستان دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔سیمینار میں شیعہ سنی عمائدین،سیاسی و سماجی شخصیات،صحافی حضرات ،تھلہ جات کے متولیان حضرات اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں علامہ محمد رمضان توقیر(شیعہ علماء کونسل پاکستان)، عبدالصبور خان(ڈی۔پی۔او )، علی امین گنڈہ پور (منسٹر ریونیوkpk )،زاہد محب اللہ(جماعت اسلامی)،سراج احمد خلیل(اہلسنت مہتم سراج العلوم)، خضر حیات (سرائیکی پارٹی)،صاحبزادہ شیر محمد(جے یو پی)،مولانا کاظم مطہری (شیعہ علماء کونسل پاکستان )اظہر قتیل (انجمن متولیان )، مشتاق احمد ڈار (جمعیت علما ء اسلام ف )، عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ (ایم کیو ایم )ضلعی ممبر محمد حنیف عرف پیپا (پاکستان پیپلز پارٹی )قابل ذکر ہیں ۔
سیمینار سے مقررین نے ملک میں امن و امان اور امام حسین ؑ کی شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمیں محبت واخوت اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ہمیں بھی آپس میں پیار اور محبت سے رہنا ہو گا اور ڈیرہ اسماعیل خان کو امن کا گہوارہ بنانا ہو گا ۔