• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل تحصیل جتوئی کا صدارتی انتخابات – دانشگاۂ فاطمیہ کے پرنسپل مولانا محمد حسن عرفانی تحصیل جتوئی کا صدر منتخب

جعفریہ پریس –اتحاد امت اور امن و یکجہتی کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے مذہبی روادری اور بھائی چارے کو یقینی بنا کر فرقہ واریت اور تعصبات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے . شیعہ علماء کونسل قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کے افکار ،اور پالیسوں کو فروغ دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے . شیعہ علماء کونسل کے تمام عہدیدران اور کارکنان قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیغام امن و محبت کو بستی بستی اور قریہ قریہ پہنچانے کے لیے بھر پور جدوجہد کریں .ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کے صدر مولانا سجاد حسین قمی اور ضلعی جنرل سیکرٹری سید اختر حسین بخاری نے تحصیل جتوئی کے صدارتی انتخاب کے موقع پر تحصیل بھر سے آئے ہوئے تنظیمی عہدیداران کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا ملک کی سلامتی کو اس وقت سنگین خطرات لاحق ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے محب وطن قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت اور فروعی اختلاقات کو ہوا دے کر مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں ایسے حالات میں اتحاد بین المذاہب کو مضبوط بنا کر ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا شیعہ علما ء کونسل ضلع بھر میں مذہبی رواداری اور اتحادو یکجہتی کے استحکام کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی
بھر پور تائید کرے گی اس موقع پر دانشگاۂ فاطمیہ کے پرنسپل مولانا محمد حسن عرفانی کو متفقہ طور پر آئندہ تنظیمی مدت کے لیے شیعہ علماء کونسل تحصیل جتوئی کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ ملک عابد حسین سہو کو ضلعی نائب صدر کے عہدہ کے لیے نامزد کیا گیا ضلعی صدر مولانا سجاد حسین قمی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیااجتماع سے نو منتخب عہدیداران کے علاوہ مولانا ریاض حسین ساجدی ،مولانا محمد صادق نجفی ، مولانا ذوالفقار حیدر ، مولانا حافظ ماجد حسین ،ہشمت عباس خان ،اقبال حسین خان ، چوہدری ملازم حسین ،اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا