• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے ورثا کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسین میں شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے ورثا کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیکڑوں شہداء کے ورثا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید کی منزلت و مقام بیان کیا کہ شہید کبھی مرتا نہیں وہ ہمیشہ زندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی شہادت پوری قوم پر احسان ہوتا ہے اور ہم پر فرض ہے کہ شہیداء کے ورثا کی ہر ممکن مدد کریں اگر مالی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم پیار و محبت تو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امام حسین (ع) کے مشن کی تکمیل بی بی زینب (س) نے کی اس طرح حسینیت کے مشن کیلئے شہداء کے ورثا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ ہم فلسطین غزہ میں جاری کشیدگی اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور OIC سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امام کا فرمان ہے کہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں رہو۔ اس موقع پر شہدائے ڈیرہ کے لواحقین میں رمضان پیکج بھی تقسیم کیا گیا ۔ جس میں آٹا، گھی، چینی شربت، کھجور ،اور دیگر سامان موجود ہے۔