جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل خیرپور کی جانب سے شھہد احسان شاہ، میر منظور تالپور اور مولانا یونس چانڈیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، بدامنی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں اور نجی ٹی وی چینل کی توہین آمیز حرکت کے خلاف بعد از نماز جمعہ جامع مسجد سٹی سے لیکر پریس کلپ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی – ریلی میں شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کارکنان سمیت شہربھرکی سماجی مذ ہبی شخصیات اور مومنین کرام ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی – ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل خیرپورکے ضلعی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کر رہے تھے ۔ریلی مال روڈ، کچہری روڈ اور شہر کی دیگر سڑکوں پر گشت کرتی ہوئی پریس کلب پہنچ کرعلامتی دہرنے کا رخ اختیار کر گئی۔ اس موقع پرمظاہرین سے علامہ سید اسد اقبال زیدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا – مقررین نے کہا کہ خیرپور شہر میں بھتہ خوری ، بد امنی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے مقتول رہنمائوں شہید احسان شاہ، شہید میر منظور تالپور اور مولانا یونس چانڈیو کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر بھی شیعہ علماء کونسل کے کارکنوں میں بڑی تشویش ہے ۔انہو ں نے کہا کہ خیرپور میں قتل و غارت گری اور بھتہ خوری بند کرائی جائے اور شہید احسان شاہ اور دیگر کے قتل میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔