تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 22 نومبر 2024 کو کراچی کیتھولک گارڈن میں علماء و ذاکرین کانفرنس بعنوان حمایت مظلومین و مستضعیفین جہاں کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کراچی بھر سے شیعہ و اہلسنت علماء و ذاکرین شریک ہونگے کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی سمیت دیگر تنظیموں اور مسالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہونگی کانفرنس کے دعوت ناموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی صدر اور کراچی ڈویژن کے صدر مولانا بدر الحسین عابدی و جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی سمیت دیگر تنظیمی شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے