جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا 8 مارچ شہدائے شکارپور کے مرکزی چہلم میں مومنین کی بھرپور شرکت کے حوالے سے سندھ کا دورہ جاری ہے- علامہ ناظر عباس تقوی نے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل معظم بلوچ، رہنما سکھر منور علی شاہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ضلع خیرپور کی تحصیل چھتن شاہ،کنگری اور دیگرمختلف مقامات کا دورہ کیا-شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے ضلع خیرپورکی سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اورشہدائے شکارپور کے چہلم کی مناسبت سے 8 مارچ کو شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت شہدا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی- اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں ضلع خیرپور کی ماتمی انجمنوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 مارچ کو بھرپو شرکت کرنے کا عزم کیا گیا- ماتمی انجمنوں کے اجلاس میں علامہ اسد اقبال زیدی، جناب معظم بلوچ -ایڈوکیٹ امتیاز شاہ سمیت دیگر رہنما شریک تھے
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے اسلامک ایمپلائز ضلع خیرپور کی جانب سے شہدائے شکارپور کی یاد میں محفل چراغاں منعقد کی گئی جس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی ،علامہ اسد اقبال زیدی ،بردار امیتاز شاہ سمیت شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے کارکنان نے شرکت کی-
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات