تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر

پشاور۔ آمدہ محرم الحرام میں عزادارئ سید الشہداء کے پرامن انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ سمیت یونٹ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ محرم الحرام میں عزاداری کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور اس ضمن میں علاقائی مسائل کا بغور جائزہ لینے کے بعد تجاویز تیار کی گئی جو عید الاالضٰحی کے بعد اداروں سے میٹینگز میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اور مختلف اقدامات تجویز کیے گئے۔ اجلاس میں ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام ، صفر اور ربیع الاول تک ایام عزاء کے پرامن انعقاد کیلئے تمام مجوزہ اقدامات کو عملی جامع پہنانے کیلئے تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ۔