تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل علی پور گھلواں کی جانب سے عزاداری کانفرنس کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل علی پور گھلواں کی جانب سے عزاداری کانفرنس کا انعقاد

عالمی وبا کورونا وائرس و دیگر ملکی حالات کے پیشِ نظر محرم الحرام میں مجالس و جلوسہائے عزا کے سلسلے میں شیعہ علما کونسل تحصیل علی پور (ضلع مظفرگڑھ) کی جانب سے “عزاداری کونسل” کا انعقاد۔
کانفرنس میں تحصیل بھر سے علمائے کرام، لائسنسداران، ماتمی سنگتوں کے سالار، مختلف امام بارگاہوں کی انجمنوں کے مسؤلین اور عزاداروں نے شرکت کی۔
کانفرنس سے مولانا امداد علی گھلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے۔ ماضی میں دہشتگرد اور خود کش بمباران ہمیں عزاداری کرنے سے نہ روک سکے تو ایک بیماری کی وجہ سے کیونکر ترک کریں گے لیکن قائد ملت جعفریہ اور مراجع عظام کی تاکیدات کی روشنی میں ایس او پیز کا خیال رکھنا تشیّع کے ایک سنجیدہ اور اہل علم قوم ہونے کی علامت ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ تمام بانیان، انجمنیں اور مومنین تشیّع کی حقیقی تعالیم کی طرف توجہ دیں اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ایک ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے اپنے خطباء سے ذمہ دار باتوں کا تقاضا کریں۔ عزاداری کے سلسلے میں تمام ماتمی سنگتوں، انجمنوں اور تنظیموں کی ہم آہنگی وقت کی عین ضرورت ہے۔