تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل نے جھنگ ضمنی انتخاب میں آزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان کردیا انتخاب یکم دسمبر کو ہوگا

جھنگ:قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی کے حکم پر علامہ عارف حسین واحدی نے جھنگ کا دورہ کیا صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری بھی ان کے ھمراہ تھے،علمائ کرام،عمائدین ملت اور تنظیمی کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور یکم دسمبر کوھونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 78 جھنگ شہر کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی صلاح مشورہ کیا گیا،لوگوں کے سوالات کے جواب دئے،طویل مشاورت کے بعد علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جھنگ کی غیور عوام اور خاص کر قائد ملت علامہ ساجد نقوی کے مخلص جیالوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتا ھوں جنھوں اپنے قائد کے حکم پر تکفیر،شدت پسندی اور دھشت گردی کو جھبگ میں ھی دفن کر دیا،جن تکفیریون نے جھنگ اور پھر پورے ملک کو انتشار،افتراق،تکفیر اور دھشت گردی کی آماجگاہ بنا دیا تھا آپ کی ھمت اور مدد سے ھم نے اس جھنگ کی سرزمین کو تکفیری نجاست کا قبرستان اور اس کو امن،محبت،رواداری اور اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ بنا دیا۔آج یہاں اس مشاورتی جلسہ میں شیعہ،دیوبندی،بریلوی اور اھل حدیث سب موجود ھیں اور اس بات پر متفق ھیں کہ ھم نے مل کر ایک دفعہ پھر تکفیری شر پسندوں کو شکست دے کر ان کو روسیاہ کرنا ھے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ آپ سے طویل مشاورت کے بعد قائد ملت سے بھی مشاورت کی گئی اب ھم اعلان کر رھے ھیں کہ ھم سب کے امیدوار متحرک اور فعال جوان جناب آزاد ناصر انصاری صاحب ھیں یکم دسمبر کو ھم سب مل کر اپنی بیدار قیادت کے حکم پر آزاد ناصر کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے اور ھمارا یہ جوان فرقہ پرستوں کو شکست سے دوچار کرے گا۔
علامہ واحدی نے کہا کہ ھم نے یہ فیصلہ کیا کہ ھم مل کر اس ملک اور جھنگ سٹی کو امن کا مرکز بنائیں گے آئندہ کسی کو اس شہر کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں گے،انشااللہ آج یہ ضلع اور شھر فرقہ واریت کا گڑھ نہیں بلکہ محبت،اخوت اور رواداری کا مرکز ھے ،یکم دسمبر کو یہاں سے تکفیریت اور فرقہ واریت کا جنازہ ھمیشہ کے لئے اٹھ جائے گا ھم نے پورے ملک میں قربانیاں دیں جنازے اٹھائے مگر قانون ھاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی بلکہ قانون شکنوں کا صبر و حوصلے سے مقابلہ کیا ثونکہ ھم جانتے تھے کہ یہ انتشار اور افتراق وطن عزیز اور اسلام کے خلاف ایک سازش ھے،اور ھم محب وطن ھیں ھم نے اتحاد بین المسلمین کے بانیوں کا کردار ادا کیا آئندہ بھی کرتے رھیں گے۔
صوبائی صدرعلامہ سبطیں سبزواری اور ضلعی صدر جناب سید مسعود الحسن ترنذی اور دیر عمائدی اور کارکنوں نے بھی خطاب کر کے اپنی قیادت کے حکم پر لبیک کہنے کا اعلان کیا اور آزاد ناصر کو ووٹ کی بھر طاقت سے جتوانے کا اعلان کیا۔
آخر مین عوام کے نعروں کی گونج میں علامہ عارف واحدی نے اپنے امیدوارجناب آزاد ناصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ھوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔اور تمام علمائ کرام،عمائدین،تنظیمی کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا،اور جناب مظفر تھیم کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے تکفیریوں کے سربراہ کے خلاف کورٹ میں مدعی بن کر اسے انتخابات میں نا اھل کروا دیا اور انشااللہ اس کے بعد بھی جو اس کی جگہ پہ امیدوار بن کر آئے گا اس کے مقدر میں بھی اسی طرح کی ذلت و رسوائی ھو گی۔آزاد امیدوار جناب مظفر تھیم نے بھی آزاد ناصر کے حق میں دستبردار ھونے کا اعلان کیا،پورے پروگرام میں لوگوں کو جوش و جذبہ قابل دید تھا مسلسل یہ فلک شگاف نعرے گونجتے رھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قائد کے فرمان پہ جان بھی قربان ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساجد کے اعلان پر جان بھی قربان ھے