تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری

پشاور( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام اہل اسلام کا متبرک اور محترم مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق اسلام کی بقاء کیلئے اپنے خان وادہ سمیت جانثاروں کی عظم قربانی پیش کرکے حق کو سرخرو اور باطل کو ہمیشہ کیلئے ذلت کا نشان بنایا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کے تقریب کے دوران صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ فلسفہ کربلا اخوت ،امن اور بھائی چارے اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔ جس پر عمل پیرا ہوکر ہر حق پرست اپنا مذہبی اور انسانی کردار ملک میں امن بھائی چارے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعے ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں بے گناہ لوگوں کی قربانیاں رنگ لائے ہیں۔ اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس آپریشن کا دائرہ کا ر کو مزید بڑھایا جائے۔ اور مشخص دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ ڈالا جانا ناگزیر ہے ۔ اجلاس سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل زاہد علی اخونزادہ نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نو منتخب کابینہ سے مرکزی سیکرٹری جنرل نے حلف لیا۔ نو منتخب صوبائی کابینہ میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی ، نائب صدر علامہ عابد حسین شاہ، نائب صدر سردار سجادعلی قزلباش، غلام مہدی، نائب صدر ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی ، جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسین بخاری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمت حسین بنگش، اور سیکرٹری اطلاعات ایس جواد علی کاظمی شامل ہیں۔ اجلاس کے آخر میں پیش کردہ قراردادوں کے ذریعے سبکدوش صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی سابقہ کارکردگی کو سراہا گیا اور انکی جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ایک غیر متزلزل قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔