تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا کراچی ضلع ملیر کا دورہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا کراچی ضلع ملیر کا دورہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا کراچی ضلع ملیر کا دو روزہ دورہ 

جاریصوبائى صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی کا صوبائی کابینہ کے ہمراہ ضلع ملیر کا 2 روزہ دورہ جاری، دورے کا آغاز بن قاسم زون سے کیا گیا جہاں چوکنڈی میں مرحوم ماجد علی کی تعزیت انکے والد و دیگر اہل خانہ سے کی جسکے بعد مسجد و امام بارگاہ سلمان فارسی (سٹیل ٹاؤن شپ) میں نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد علامہ اسد اقبال زیدی صاحب نے مومنین سے مختصر خطاب فرمایا، بعد ازاں برادر عون عباس زیدی سے انکے مرحوم والد کی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، سٹیل ٹاؤن فیز 1 میں محترم غلام رضا جتوئی سے انکی مرحومہ اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور بلندی درجات کیلیے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں ممتاز جعفری صاحب سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انکی مرحومہ اہلیہ کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ بن قاسم زون کے دورے کے موقع پر گلشن حدید فیز 2 میں سید قمبر عباس شاہ، سید عرفان زیدی، فرحان میرجت اور ضلع ملیر کے رہنماء محترم آصف بنگش سے انکی رہائشگاہوں پر ملاقات میں انکے مرحومین کی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات کیلیے دعاء کرائی، اس دوران بزرگ شخصیت فقیر عشاق شاہ صاحب سے انکی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور انکی مزاج پرسی کی اور جلد صیحتیابی کیلیے خصوصی دعاء فرمائی، بعد ازاں پپری میں محترم آمین گوپانگ کے والد سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انکی مزاج پرسی کی اور صیحتیابی کی دعاء فرمائی۔ 

۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کی حسین آباد ضلع ملیر آمد تنظیمی احباب سے ملاقات بی ایریا میں یونٹ جنرل سیکریٹری کے بچے کی عیادت کی اور صحتیابی کیلئے دعا فرمائی۔۔۔
 
 
 
 
 
 
 
 
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے ضلع ملیر میں انتخاب حیدر زیدی کی تعزیت کی۔
صوبائی عہدیداران علامہ جی ایم کراروی، سید ذوالفقار حیدر، آفتاب مرزا ضلعی جنرل سیکریٹری کامران بھائی ہمراہ تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کی جعفر طیار ضلع ملیر میں علم کمیٹی بزم علی کے ریاض حسین کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ داران مولانا جی ایم کراروی، سید ذوالفقار حیدر، مولانا غلام سرور شریعتی، آفتاب مرزا، ضلعی جنرل سیکریٹری کامران علی ہمراہ تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ اسد اقبال زیدی کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، سیکریٹری اطلاعات برادر علی نقوی، صوبائی اعزازی نائب صدر محترم دوست علی ونگانی، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری برادر آفتاب میرزا، ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری مولانا غلام قادر میثم، ضلع ملیر کے صدر مولانا حسینی، جنرل سیکریٹری برادر کامران زیدی سمیت دیگر عہدہ داران و کارکنان موجود تھے۔