4 جولائی 2023 کراچی
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس سندھ کراچی میٹنگ میں شرکت، درج ذیل نکات و مسائل پیش کیئے گئے
1:- کشمور کندھکوٹ اور دیگر علاقوں سے معصوم بچوں سمیت اغوا ہونے والوں کی جلد رہائی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
2:- سندھ کی سرحدوں باالخصوص بلوچستان سے داخلی رستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیئے جائیں۔
3:- مختلف اضلاع میں دہشتگردی اور قبائلی مسائل کے باعث قتل عام کو روکنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی رٹ قائم کریں۔
4:- عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے اس ضمن میں محرم الحرام میں خطبہ و علماء پر پابندی، سبیل لگانے پر پابندی، مجلس و عزاداری کی اجازت، بلاجواز مومنین پر ایف آئی آر، شریف شہریوں کو شیڈدول چار میں ڈالنا، ایک مخصوص تکفیری گروہ کی حرکتوں سے عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرنا ان تمام چیزوں پر سنجیدگی سے نظر فرما کر انکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
5:- سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سب سے اہم مسئلہ بجلی ہے الیکٹرک وفاقی ادارہ ہے لہذا آپکی ذمہ داری ہے کم از کم ایام عزا میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔
نوٹ: سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں عزاداری کے مسائل کی تحریری فائل بھی دی گئی ہے گورنر کامران خان ٹیسوری کی جانب سے تمام مسائل پر اقدامات کے بعد مطلع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔۔۔
وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، صوبائی نائب صدر مولانا جی ایم کراروی، ایڈیشنل سیکرٹری مولانا سید کامران عابدی، اطلاعات سیکرٹری انجینئر سید افتخار مہدی رضوی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا عباس مہدی ترابی، ڈویژنل سیکرٹری کراچی مولانا سجاد حسین حاتمی، ڈویژنل سیکرٹری سکھر علی عظمت بلوچ اور دیگر علاقائی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔۔۔




