پشاور (جعفریہ پریس ) مورخہ 24 دسمبر2017
رہائشگاہ قائد ملت جعفریہ پاکستان میں شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ اجلاس شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی جانب سے انتخابات کے انعقاد میں ناکامی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دستور کے مطابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکرٹری و نگران ضلعی انتخابات مظفر علی آخونزادہ نے ضلع پشاور کے آئندہ کے انتخابات کے انعقاد کے لئےسابقہ سیکرٹری اطلاعات و ذاکر اہلبیت آخونزادہ مظہر علی ممتاز کو یونٹ سازی و دیگر انتظامات کے لئے شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کا آرگنائزرمقررکیاتاکہ جماعت کی تنظیم نو کے لئے بنیادی امور کی انجام دہی ہو سکے۔