جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کی صوبائی کونسل کا تنظیمی اجلاس علی مسجد فیصل آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر کے اراکین، عہدیداران اور ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔ پنجاب اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی کیا – صوبائی کونسل کے تنظیمی اجلاس میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا – شیعہ علما کونسل پنجاب کی صدارت کے لئے علامہ مظہر عباس علوی، علامہ سبطین حیدر سبزواری اور علامہ فخر عباس سبزواری کے درمیان ووٹنگ ہوئی جس میں علامہ سبطین حیدر سبزواری بھاری اکثریت سے شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے نئے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پرشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نومنتخب صوبائی صدر سے حلف لیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کو نئے صوبائی صدر منتخب ہونے پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔