کراچی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے اجلاس میں صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے شرکت کی اور تنظیمی ذمہ داران سے خطاب کیا تنظیم سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور شش ماہ تعلیمی اور تربیتی پروگرامز کو عملی جامہ پہنانے کی تاکید کی اور شہداء سیہون کی برسی میں شرکت کے لئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی رضوی کے علاوہ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ جعفر سبحانی ، مالیات سیکرٹری کوثر رضا ، صوبائی اعزازی نائب صدر مولانا حسن رضا ، شعبہ تبلیغات ڈویژن کراچی کے مسئول مولانا سید سجاد حیدر رضوی ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے میر عاقب ،جعفریہ یوتھ کے صوبائی ناظم ساجد علی ، ڈویژن ناظم وسیم بنگش اور اضلاع اور زون کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔
۔
۔
۔



