تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتمام حمایت مظلومین کانفرنس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتمام حمایت مظلومین کانفرنس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ضلع شرقی کے زیر اہتمام حمایت مظلومین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی،صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی ، علامہ جعفر سبحانی علامہ حسنین عابدی مولانا سجاد حاتمی سمیت سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کارکنان اور عوام نے بھرپور .شرکت کی

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ، اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد تجدید عہد ہے ان مظلومین کے ساتھ جن کی قربانیوں نے آج عالم اسلام کو صحیح اور غلط کی پہچان کروائی ہے جو غلط ہوتا ہے وہ ہمیشہ دوسروں کی زمینوں پر قابض اور صیہونی ریاستوں کا تصور پیش کر کے پوری دنیا کو ظلم و جبر کی دعوت دیتا ہے، غلط سوچ اور فکر کی ترویج میں مصروف ہوتا ہے تاکہ شیطانیت پروان چڑھے یزید کی جو چال تھی وہ دوبارہ زندہ ہو، اس کے مد مقابل ہمیشہ صحیح سوچ فکر اور نظریہ یعنی درس حریت، درس کربلا ہمیشہ ہر یزید اور غاصب ریاستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلا کرنے کی بھرپور صلاحیت کی ایسی طاقت رکھتا ہے کہ تمام شیطانیت پل بھر میں نیست و نابود ہو جاتی ہے، نظام عدل اور نظام حق ہمیشہ غالب رہتا آرہا ہے۔ پاراچنار کے مسائل کو ہم روز اول سے گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں مرکز کا ایک اپنا سسٹم ہوتا ہے اس کے تحت کام ہوتے ہیں، کے پی کے حکومت کی نا اہلی کا نتیجا ہے کہ مسائل اتنے پیچیدہ ہوگئے ہیں مسائل کے حل لے لیے مؤثر اقدامات کیئے جارہے ہیں انشاءاللہ امید ہے مسائل فوری حل ہونگے۔ آخر میں مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔.