• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلے

شیعہ علماءکونسل کا قومی نصاب تعلیم کو یکساں و متفقہ بنانے پر زور
شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد
ز ائرین پالیسی، زائرین کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے ، 5رکنی کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں قائم
عزاداری سید الشہداءپر کوئی قدغن قبول نہیں ،عزاداری پر ایف آئی آرزکے حوالے سے کمیٹی قائم، ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی /اسلام آباد 26فروری 2022ء( جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قومی نصاب تعلیم کو یکساں اور متفقہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے نصاب تعلیم متنازعہ نہیں قومی ہونا چاہیے جو تمام طبقات کیلئے قابل قبول ہو۔ اس امر کا اعلان شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی اجلاس میں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے اراکین مجلس عاملہ نے بغور جائزہ لیا اور کہا کہ اس بارے اقدامات تبھی بار آور ثابت ہوسکتے ہیں جب قومی نصاب تعلیم کو یکساں خطوط پر استوارکیا جائے۔ اجلاس میں زائرین پالیسی پر موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکمران زیارات کو کمرشل نہ بنائیں بلکہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی عبادات میں آسانی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی زیارت کے لیے کمرشلائز کرنا غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے لہذا حکومت کی جانب سے عائد کردہ کوئی بھی زائرین پالیسی زائرین کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے۔اس ضمن میں 5رکنی کمیٹی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں قائم کی گئی جس کے ممبران میں علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں جو حکومت سے رابطہ اور زائرین سے مربوط رہے گی ،کمیٹی ویزے سے لیکر بارڈر تک کے تمام مسائل حل کر نے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی،مجلس عاملہ نے عزاداری سید الشہداءپر کاٹی گئی ایف آئی آرز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداءپر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائے گی بلا جواز اور ناجائز ایف آئی آرزکے خاتمے کیلئے دوکمیٹیاںقائم کی گئیں جس میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی ،علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی آخونزادہ ،سید مصور حسین نقوی اور سید الطاف حسین کاظمی شامل ہیں جب کہ لیگل کمیٹی میں معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ ، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، آخونزادہ مظفر علی اور سید الطاف عباس کاظمی شامل ہیں ۔ اجلاس میںجلد ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔