شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی رابطوں کے بعد ملتان قرنطینہ سے گلگت،پنڈی اور اٹک کے زائرین روانہ
جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،صدر جنوبی پنجاب مولانا موسی رضا جسکانی کے اعلی سطحی رابطوں کے بعد ملتان قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ کی مدت کرنے والے زائرین روانہ ہونا شروع پہلے مرحلے میں راولپنڈی،گلگت اور اٹک کے زائرین روانہ ہورہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان قرنطینہ میں مدت پوری کرنے والے زائرین کو روک لیا گیا تھا جس کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان نے انتظامیہ سے احتجاج کیا تھا اور اس سلسلے میں اعلی سطحی رابطے جاری تھے