• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی رابطوں کے سبب 1160زائرین ملتان قرنطینہ سنٹر سے روانہ 

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی رابطوں کے سبب 1160زائرین ملتان قرنطینہ سنٹر سے روانہ 

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی مسلسل 2دن تک راہنمائی، نگرانی و ہدایات پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی نائب صدر و مسؤل امور شعبہ زائرین علامہ مظہرعباس علوی ،صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ موسیٰ رضا جسکانی اور ان کی ٹیم کے اعلیٰ سطحی،ڈویژنل و مقامی انتظامیہ سے رابطوں کے سبب 1160زائرین ملتان قرنطینہ سنٹر سے کل شام اپنے اپنے اضلاع کو روانہ ہوگئے تھے۔ 

یاد رہے کہ انتظامیہ نے روانگی کے وقت اس امر کی یقین دہانی کروائی تھی کہ زائرین کو ان کے گھروں میں پہنچایا جائے گا۔ مگر انتظامیہ نے اپنی یقین دہانیوں کے برعکس زائرین کو ان کے متعلقہ اضلاع میں قرنطینہ سنٹر بنا کر ان میں نظر بند کردیا ہے۔
یہ صریحاً نا انصافی ہے کیونکہ یہ زائرین تفتان اور ملتان سنٹر ز میں ایک ماہ 7 دن گزارچکے ہیں۔جو مطلوبہ مدت سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ ملتان سنٹر میں ان زائرین کی ٹیسٹ رپورٹس بھی نیگیٹو آئی تھیں۔ اس کے باوجود ان کو گھروں کو نہ بھجوانا ظلم و زیادتی ہے۔
لہٰذا
حکومت سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ ملتان سے روانہ ہونے والے تمام زائرین کو فی الفور ان کے گھروں میں پہنچایا جائے۔بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ جاری صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔