تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

اسلام آباد : شیعہُ علما کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربرائی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے والدہ اور سابق میئر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نقوی کی پھوپھی کی رحلت پر تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا فرمائی۔ وفد میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ وزیر حسین کاظمی، علامہ فیاض حسین مطہری, اسلام آباد کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سید محمد علی کاظمی، جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی شامل تھے۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اور سید ذیشان حیدر نقوی سمیت سوگوار خاندان کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر وہاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔