تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی صدارت میں اہم میٹنگ

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی سیکرٹری اطلا عات زاہد علی اخونزادہ سمیت میڈیا کوآرڈینیٹر قلب عباس ودیگر ممبران اور ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی مولانا غلام قاسم جعفری بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے میٹنگ میں تنظیم کی میڈیا سیل کی کارکردگی پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے پورے ملک میں تنظیم کی میڈیا سیل کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم ہر وقت تمام صوبائی و علاقائی سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا کوآرڈینیٹرزسے رابطہ میں ہیں ،میڈیا سیل تینوں شعبوں الیکٹرانک /پرنٹ/اور سوشل میڈیا میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سد ساجد علی نقوی اور مرکز کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے مثبت کردار ادا کررہا ہے ۔اور آئندہ بھی اس شعبہ میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میٹنگ کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے دور حاضر میں میڈیا کے کردار پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا کا دور ہے اور ملکی و بین الملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنی میڈیا کو بھر پور فعال بنانا ہوگا ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور جماعت کی پالیسیوں کو بھر پور انداز میں دنیا تک پہنچانے کے لئے میڈیاسیل اپنا کردار اد ا کر رہا ہے ۔ہماری پالیسیاں ملکی اور بین الاقوامی حوالہ سے انتہائی مثبت ہیں ۔عوام کو ان سے آگاہی ہونی چائیے ہم اس ملک کے استحکام کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں جتنا زیادہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی ہم نے حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں مثبت انداز اپناتے ہوئے امت مسلمہ میں اتحاد وحدت ،امن وامان ، ملک کی سا لمیت ،اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے عملی طور پر بھر پور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ اس اہم میٹنگ میں ہم تما م میڈیا نے مختلف اوقات میں وطن عزیز کے استحکام اوراتحاد ووحدت کے لئے جو کردار ادا کیا اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میڈیا سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ملکی حالات کے پیش نظر اس اندرونی خلفشار کے خاتمے ،بین المسالک اختلافات کو ختم کرنے ،اور ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے آپ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لئے کہ ریاست کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون میڈیا ہے ۔میڈیا کو مثبت کردار ادا کرتے ہوئے منفی انداز فکر کی حوصلہ شکنی کرئے اور مثبت پروگرام پئش کرکے عوام کے لئے امن وسکون کی راہیں ہموار کرئے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان و سلامتی کے لئے ہم مذاکرات کی کامیابی کی آرزو رکھتے ہیں لیکن مذاکرات کے اصولوں و شرائط پر پابندی کی ضمانت کون دے گا۔