پشاور( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنر ل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور سانحہ امامیہ مسجد حیات آبادکے سلسلے میں پشاورکا دورہ کیا۔علامہ محمد رمضان توقیر (صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا) زاہد علی عسکر(مر کزی سیکرٹری اطلاعات) ڈاکٹروسیم اظہر ترابی (صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا)مجاہد علی اکبر اخونزادہ (پشاور ضلعی صدر)بھی ان کے ہمراہ تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے میں شہیدحاجی اسد علی مغل ولد حاجی شوکت علی مرحوم کے نماز جناز ہ میں شریک مومنین سے خطاب کیا اور نماز جنازہ پڑھایا۔نمازجنازہ کے بعد علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ رمضان توقیر نے مختلف ٹی،وی چینلز کو انٹرویو دےئے ۔نماز جنازہ کے بعد سی،ایم ،ایچ کا دورہ کیا ۔خودکش کو قابو کرتے ہوئے زخمی ہونے والے میجر اشفاق علی بنگش کے والد محبوب علی بنگش آف ہنگو کی سی،ایم ،ایچ عیادت کی۔ متاثرہ مسجد حیات آباد کا دورہ کیا ۔مسجد انتظامیہ سے اظہار تعزیت کی۔ امام جمعہ حیات آباد مسجد مولانا نزیر حسین مطہری سے بیٹے اور بھتیجے کی شہادت پر تعزیت کی اور ان کے زخمی بیٹے کی صحت کے لئے دعا کی۔ اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع انہوں نے شہداء وزخمیوں کے سے ملاقاتیں اور اظہارہمدردی کی ۔مسجد میں اس سانحہ کے سلسلے میں بلائی گئی میٹینگ میں شرکت کی۔ اور علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی ، نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اوراس سانحہ کے موقع پر ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ کے بعد علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ نذیر مطہری نے میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔علامہ محمدرمضان توقیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہ میڈیا کے نمائندگان سے گزارش ہے کہ جب مسجد میں کوئی سانحہ ہوتو مسجد کا ہی اپنی رپورٹ میں ذکر کریں ۔اور جب امام بارگاہ میں کوئی سانحہ ہوتو امام بارگاہ کا حوالہ دیں ۔اس سے کچھ لوگ غلط تاثر لیتے ہیں۔اور سمجھتے ہیں جس طرح ہمارے لئے مسجد محترم ہے اس طرح امام بار گاہ بھی ہمارے لئے مبارک جگہ ہیں ۔اس کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل وراڈ، سرجیکل وراڈمیں زخمیوں کی عیادت کی۔اور علاج معالجہ کا بھی جائزہ لیا۔ علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ محمد رمضان توقیر، آباد میڈیکل کمپلیکس میں مختلف ٹی،وی چینلز کو بھی اس سانحہ کے حوالے سے انٹرویو دےئے۔