اسلامی تحریک کے گلگت میں ممبر اسمبلی،پارلیمانی لیڈر اوربزرگ عالم دین علامہ شیخ غلام حیدر نجفی مرحوم کے فرزند جناب محمد علی شیخ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ھم قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی ،مرحوم کے لواحقین ،خطے کے مومنین اور تمام تنظیمی دوستوں کو تعزیت پیش کرتے ھیں،مرحوم ایک دیندار شخصیت،متواضع،ملنسار،اپنی قیادت سےانتہائی مخلص تھے دینی اور ملی امور میں پیش پیش رھتے تھے جرات اور بہادری سے اپنا قومی موقف بیان کرنا اور اس پر بلا خوف و خطر ڈٹ جانا ان کی خصوصیت تھی خداوند کریم ان کے جنت میں بلند درجات عطا فرمائے ان کے بچوں،اھل خانہ اور سب لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین یا ربّ العالمین-عارف حسین واحدی