اسلام آباد:وزارت مذھبی امور میں وزیر داخلہ جناب احسن اقبال کی زیر صدارت ختم نبوت کے اھم ایشو پر دھرنے کی صورتحال پر میٹنگ،وفاقی وزیر مذھبی امور سردار محمد یوسف،وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب اور ھر مسلک کے مختلف علمائ کرام نے شرکت کی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ختم نبوت کا ایشو انتہائی حساس ھے کوئی مسلمان اس میں تبدیلی برداشت نہیں کرتا اس لئے حکومت کو ایسے اقدامات پر بہت احتیاط سے کام لینا چاھیے،قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور ملت تشیع کے بزرگ علمائ کرام کا حکومت کو پیغام ھے کہ آپریشن سے گریز کیا جائے افہام و تفہیم اور مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے،راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اس غفلت کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ اور دھرنے والوں سے بھی گذارش ھے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گذر رھا ھے صبر و تحمل سے مسئلہ کو ھینڈل کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔
علامہ واحدی نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر اس غلطی کی درستگی کر دی ھے اس پر ھم مطمئن ھیں مگر اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔
آ خر میں مشاورت کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کے لئے تمام مکاتب فکر کی کمیٹی بنانے پر اتفاق ھوا جس کی سربراھی پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کریں گے ۔یہ کمیٹی اس مسئلہ کا پر امن حل نکالے گی۔