اٹک:جنڈ شہر میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں علامہ عارف واحدی نے کئی سالوں کے بعد اس سال شرکت کی،اھلسنت کے بزرگ عالم دین علامہ قاری کرم الہی،خطیب شہرہ آفاق علامہ قاری ابرار حسین قادری،چیئر مین جنڈ حاجی عبد الستار نیازی اور دیگر علمائ کرام،مختلف مسالک کے شرکائ جلوس اور جوانوں نے بھر پور استقبال کیا۔
علامہ عارف واحدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ان علمائ کرام کے ساتھ ملکر ھم نے جو اتحاد و وحدت اور محبت و اخوت کی فضا قائم کی اس کو انشااللہ اسی طرح قائم رکھا جائے گا،آج عاشقان مصطفی کے اس جلوس میں علمائ کرام اور عاشقان نبوت و ولایت نے جو محبت کا اظہار کیا اس کو کبھی نہیں بھولوں گا،اتحاد اور محبت کی یہ فضائیں ھم پورے ملک میں پھیلا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ختم نبوت امت کے کا تمام مسالک کا متفقہ ایشو ھے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ھو سکتا،قانون تحفظ ختم نبوت کے خلاف ھر سازش کو ھم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔