• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی سانحہ راولپنڈی اور پشاور میں مولانا محمد عالم موسوی سابق ممبر سپریم کونسل کو شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ راولپنڈی آرے بازار میں خود کش بم دھماکے اور پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سابق ممبر سپریم کونسل مولانا محمد عالم موسوی کو پشاور میں فائرنگ کرکے شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جائیگا اس وقت تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ،ملک میں امن و امان نام کی کوئی چیزنہیں ۔دہشت گرد جہاں چاہیں کاروائی کرکے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ریاستی ادارے ان دہشت گردوں کے آگے بے بس ہیں یا پھر جان بوجھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اگر یہی صورتحال رہی تو ملک کی سا لمیت خطرہ میں پڑ جائے گی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے ، اس کے لئے حکمرانوں کو انتہائی اہم فیصلے کرنا ہونگے جس سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے راولپنڈی اور پشاور کے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور دعائے مغفرت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا مجرمان کر گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے ۔