تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی علماء مشائخ و نصاب کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی علماء مشائخ و نصاب کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت
اسلام آباد:قومی علما مشایخ کونسل پاکستان کی سٹیئرنگ کمیٹی اور نصاب کمیٹی کے الگ الگ اجلاس وفاقی وزارت مذھبی امور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت برائے مذھبی امور جناب پیر امین الحسنات صاحب کی زیر صدارت منعقد ھوئے ان کمیٹیوں میں ھر مکتب فکر کے جید علمائ کرام کو لیا گیا جو مذھبی اور مسلکی ھماھنگی کو مزید بھتر بنانے کے لئےاپنی سفارشات مرتب کریں گی،اسٹیرنگ کمیٹی میں علامہ عارف حسین واحدی صاحب اور نصاب کمیٹی میں علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی صاحب ممبر ھیں ،ان میٹنگزمیں کونسل کی طرف سےدئے گئےقرطاس عمل (ایکشن پلان)کے مختلف پہلووں کا مفصل طور پرجائزہ لیا گیا اور اس کو عملی شکل دینے کے لئے سفارشات مرتب کی گئیں جو قومی کونسل میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔نیشنل علما مشائخ کونسل نے جو ضابطہ اخلاق مرتب اور منظور کیا گیا اس پر عملدرآمد کے لئے بھی غور و خوض کیا گیااور اھم فیصلے کیے گئے،وفاقی وزیر مذھبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب بھی کچھ دیر کے لئے شریک ھوئے اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔