تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی علامہ تقی شاہ سے تعزیتی ملاقات

ملتان:علامہ عارف حسین واحدی نے حجة الاسلام علامہ سید محمد تقی نقوی کے جوان سال فرزند مولانا سید محمد جعفر نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔علامہ سید افتخار حسین نقوی اور دیگر علمائ کرام بھی موجود تھے۔علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ھوئے فرمایا کہ مرحوم اس خاندان کے چشم و چراغ تھے جنھوں نے ھر دور میں علم و عمل کی شمع جلائے رکھی سید محمد جعفر نقوی ملت تشیع کے مستقبل کا سرمایہ تھے جوان نسل کو ان جیسے باعمل علما کی ضرورت تھی۔مگر یہ پھول جوانی میں مرجھا گیا خدای تعالٰی کو یہی منظور تھا خداوند کریم ان کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی درجات عطا فرمائے۔