تازه خبریں

شیعہ علماء کونسلشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

لاہور:وزیر اعلی ھاؤس میں علامہ عارف حسین واحدی نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس کے بعد وزیر اعلی جناب عثمان بردار سے ملاقات کی اور عزاداری کے راستے میں مشکلات کے بارے میں گفتگو کی وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ  خاص کر پنجاب میں چہاردیواری کے اندر مجلس برپا کرنے کے آئینی اور قانونی حق کی خلاف ورزی کی جا رھی ھے اور اداروں کو کہا جاتا ھے کہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لو حالانکہ مجلس کو ھم عبادت سمجھتے ھیں پورا سال مجالس جاری رھتی ھیں

 

یہ ھمارا آئینی حق ھے اور بنیادی انسانی حقوق میں آتا ھے اس طرح ھمارے لوگ پورے صوبے میں بے چین ھیں کہ صرف پنجاب میں مجالس پر پابندی کیوں لگائی جا رھی ھیں شائد آپ کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ھے ۔
وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کو کہا کہ اس کا نوٹس لیں یہ کیوں ھو رھا ھے تو آئی جی صاحب نے کہا کہ آئندہ اس طرح نہیں ھوگا ھم آرڈر جاری کر دیتے ھیں وزیر اعلی نے علامہ عارف واحدی کو کہا کہ اگر تین دن کے اندر آرڈر نہ آیا تو مجھ سے رابطہ کریں۔