اسلام آباد:شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے بزرگ عالم دین مرحوم مغفور علامہ آغا سیدحامد علی الموسوی الکاظمی کے فرزند گرامی جناب آغا سید محمد مرتضٰی الموسوی الکاظمی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ سید محسن ھمدانی،علامہ سید زاھد کاظمی،علامہ بشارت امامی اور دیگر راھنماؤں سے تعزیت کی ۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچایا،مرحوم آغا صاحب کی بلندی درجات اور شفاعت معصومین علیھم السلام کے لئے دعا کی-مکتب تشیع اور عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے لیے ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا-



