تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے وفد کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے وفد کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

اسلام آباد:
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد, جی بی قانون ساز اسمبلی کے ممبر محمد ایوب وزیری، مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور صدر چمبر آف کامرس عباس علی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے۔ وفد نے گلگت بلتستان عبوری صوبے، اسمبلی میں قانون سازی اور گلگت بلتستان کے سیاسی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اور مسائل کے حل کے لیے جی بی دورے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں حکمرانوں کی جانب سے جی بی کو عبوری صوبہ بنائے جانے کے فیصلے کے تمام جزیات کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں آئندہ کا لائحہ کے لیے تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔