شیعہ علماء کونسل کا اعلی سطحی وفد کی علامہ عارف واحدی کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان آٓمد شہید شاہد شیرازی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات
نمائندہ (جعفریہ پریس)شیعہ علما کونسل پاکستان کے ایک وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید سید شاھد عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کے والد سید مشتاق حسین شیرازی سے تعزیت کی شہید کے دونوں بھائی،ماموں اور دیگر ورثا بھی موجود تھے وفد مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ حسین واحدی،علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ حمید حسین امامی،مقامی علمائے کرام اور عمائدین پر مشتمل تھا،علامہ عارف واحدی نے قائد محترم علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے بھی پیغام پہنچایا ،تعزیت اور فاتحہ کے بعد اس سانحہ پر تفصیلی گفتگو ھوئی،کیس کی نوعیت،تفتیش میں پیشرفت اور مشکلات پر مشاورت ھوئی،اس کے علاوہ بعض اھم امور پر انتہائی ضروری گفتگو اور مشاورت رھی،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here